ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مینگلور کے قریب اپن انگڈی میں بیف سے بھرا کنٹینر ضبط۔، ڈرائیورگرفتار

مینگلور کے قریب اپن انگڈی میں بیف سے بھرا کنٹینر ضبط۔، ڈرائیورگرفتار

Mon, 09 Dec 2019 16:16:43    S.O. News Service

مینگلور 9/دسمبر (ایس او نیوز) یہاں سے قریب 55 کلو میٹر دور اپن انگڈی میں مصدقہ اطلاع کی بنیاد پر گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران پولس نے ایک بیف سے بھرا کنٹینر ضبط کرلیا اور رضوان نامی ڈرائیور کو گرفتار کرلیا جس کے تعلق سے پولس کا کہنا ہے کہ یہ گوشت غیرقانونی طور پر لے جایا جارہا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ضبط کیے گئے کنٹینر میں 800 کلو  بیف بھرا ہواتھا۔ ڈرائیور سے پوچھ تاچھ کرنے پر پتہ چلا ہے کہ چن رایا پٹن میں واقع ایک قصائی خانے میں جانوروں کو ذبح کرکے یہ گوشت منگلورو میں ذوالفقار نامی شخص کو پہنچانے کے لئے لے روانہ کیا گیا تھا۔ ضبط کیے گئے بیف کی مالیت 2لاکھ روپے اور کنٹینر کی قیمت 10لاکھ روپے بتائی جاتی ہے۔ اپن انگڈی پولیس نے کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔


Share: